نیب حراست میں مریم نواز کیا چیز چھپا کر لے گئیں؟ نامور صحافی کا تہلکہ خیزدعویٰ

لاہور (پی این آئی)نجی ٹی وی کے سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نیب حراست میں موبائل فون چھپا کر ساتھ لے گئیں، موبائل فون کیلئے تلاشی لی جاتی ہے تومریم نواز موبائل تکیے کے نیچے چھپا کر بیٹھ جاتی ہیں، مریم نواز کی اہم ویڈیو کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے۔

 

تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کے مطابق مریم نواز کی اہم ویڈیو کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے، یہ ویڈیو نیب کے بڑے کمرے کی ہے، جہاں پر مریم نواز نیب حراست میں تھیں، مریم نواز نے سفیدرنگ کا لباس اور رنگ دار دوپٹہ لیا ہوا تھا، مریم نواز پہلے دعوے کرتی تھیں کہ ان کو زمین پر رکھ کر کھانا دیا جاتا تھا، مرداہلکار بھی کمرے میں آجاتے تھے، افسران بھی اندھیرے میں چھپے ہوتے تھے۔ مریم نواز پیشی پر گئیں تو موبائل فون چھپا کر ساتھ لے گئی، انہوں نے جب کالز کیں تو کسی ایسے نمبرپر کال کردی جو پہلے ہی ایجنسیز کے ریڈار پر تھا، انہوں نے کہا مریم نواز کہاں سے کال کررہی ہیں، پھر وہ وہاں گئے تلاشی لی گئی، مریم نواز کی یہ ویڈیو میں نے خود دیکھی ہے ،اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے میں 4، 6 باوردی خواتین اہلکار داخل ہوتی ہیں، نیب افسر اپنے اہلکاروں کو کمرے کی تلاشی کا حکم دیتے ہیں، پہلے مریم نواز بیڈ پر موبائل فون لے کر بیٹھی ہوئی تھیں۔

 

پھر نیب اہلکاروں کو دیکھتے ہی موبائل تکیے کے نیچے چھپا کر بیٹھ جاتی ہیں، خواتین اہلکار سارا کمرہ چھان مارتی ہیں لیکن کچھ نہیں ملتا، لیکن جب ان کو اٹھا کر تکیہ چھینا جاتا ہے اور موبائل برآمد کیا جاتا ہے تو مریم نواز چلاتی ہیں کہ میری فلم کیوں بنا رہے ہو؟مریم نواز کی اہم ویڈیو کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close