نیب اصلاحات کافائدہ عمران خان ،فرح گوگی اور عثمان بزدار کو ہوگا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب اصلاحات میں 90روز کا ریمانڈختم کرکے 14روز کردیا گیا، اس ریمانڈ کا فائدہ عمران خان اور فرح گوگی اور عثمان بزدار کو ہوگا،ہم نے تو 90، 90 دن کے ریمانڈ کاٹے ہیں، القادر ٹرسٹ میں آپ اور ٹرسٹی ہیں، آپ نے یونیورسٹی کی اراضی کس کھاتے میں حاصل کی؟

 

انہوں نے وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلی پریس ریلیز جاری کی جائے گی، بریفنگ کے علاوہ شرکاء نے اپنی تجاویز سے متعلق بات کی، پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کا بھی ان کیمرااجلاس بلایا جائے گا اور معززممبران کو بریفنگ دی جائے گی۔بنیادی طور پر اصول طے کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات قانون کے مطابق ہوں گے، امن کو آئین قانون کے مطابق حاصل کیا جائے گا۔عمران خان زور دے رہے ہیں کہ خرم دستگیر کا بیان آگیا ہے کہ مجھے اس لیے ہٹایا گیا کہ اگر نہ ہٹاتے تو جیلوں میں بھیج دیتے، اس بے شرم سے پوچھا جائے کہ اس کا امریکی سازش والا بیانیہ کہاں گیا؟ کہتا ہے میں ن ے نیوٹرل کو کہا کہ اس کو وزیراعظم نہ بنائیں اس پر کرپشن کیسز ہیں، پھر تم سازشی بیانیئے سے قوم کو کیوں بے وقوف بناتے رہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیب اصلاحات پر بہت باتیں کررہے ہیں، 90دن کا ریمانڈ سی این پی سی کے تحت سی آرپی سی کو نافذ کیا گیا ہے، ہم نے تو 90، 90دن کے ریمانڈ کاٹے ہیں۔

 

اب 14روز کے ریمانڈ کا فائدہ آپ کواور فرح گوگی کو پہنچے گا، آپ کے ساتھ احسن جمیل گجر جن کا وزیراعظم ہاوٴس آنا جانا فیملی ممبر تھا، ان کا کوئی وزٹ ریکارڈ نہیں ہے، اب عثمان بزدار کو بھی فائدہ ہوگا، اب آپ کے لوگوں اور فرنٹ مینوں جنہوں نے ملک کو ساڑھے تین سال لوٹا، بنی گالہ میں 240کنال اراضی یا پھر القاد رٹرسٹ کو دیکھ لیں۔میں نے عمران خان یہ بات کی ہے کہ ایک بندے کابرطانیہ سے 50ارب واپس آنا تھا، قانون کے مطابق وہ پیسا پاکستان سے گیا اس لیے وہ پاکستان کا پیسا تھا، اس میں 5ارب آپ نے خود حاصل کیا، جبکہ 2ارب شہزاد اکبر نے حاصل کیا، جبکہ قوم کا 43ارب کا نقصان کیا گیا۔ بنی گالہ میں 240کنال اراضی فرح گوگی کے نام کی، القادر ٹرسٹ میں آپ اور آپ کی اہلیہ ٹرسٹی ہیں، آپ نے یونیورسٹی کی اراضی کس کھاتے میں حاصل کی؟یہ انہی دنوں میں ہوا جب آپ نے ان کو 43ارب کا فائدہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں