سرکاری ملازمین کوایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے تمام وزراء، مشیروں اور تمام سرکاری اداروں اور تنظیموں کے لیے مفت پٹرول کوٹہ میں کمی کر دی ہے۔ اس کمی کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کے وزراءکو ماہانہ 390لیٹر پٹرول ملے گا۔چیف سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو 146لیٹر ماہانہ پٹرول دیا جائے گا۔ اس سے پہلے ان افسران کو ماہانہ 600لیٹر پٹرول دیا جا رہا تھا۔

 

باقی ڈیپارٹمنٹس کے سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی انسپکٹر جنرلز(ڈی آئی جیز)کو ماہانہ 130لیٹر پٹرول دیا جائے گا۔ قبل ازیں انہیں 200لیٹر دیا جا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین کے پی پبلک سروس کمیشن کو پہلے 150لیٹر پٹرول مل رہا تھا اور اب 98لیٹر ملا کرے گا۔ ڈپٹی کمشنرز کو پہلے 160لیٹر ماہانہ پٹرول مل رہا تھا اور اب 104لیٹر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے تمام سرکاری عہدیداروں کے ماہانہ مفت پٹرول کوٹہ میں 35فیصد تک کی کمی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close