اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اساتذہ نے بنی گالا چوک میں گھیر لیا، خیبر پختونخوا سے بنی گالہ آکر احتجاج کرنے والے اساتذہ سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نےکہا کہ میں اپنی جماعت کی طرف سے معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو آنا پڑا، اس پر میں آپ سے پارٹی کی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔
فواد چوہدری پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ بنی گالہ چوک پر موجود مظاہرین نے انہیں روک لیا تھا۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کے مسائل دریافت کیے، جس کے بعد کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جارہا ہوں، ان کو آپ کا مسئلہ بتاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کا مسئلہ پشاور میں ہی حل ہو جانا چاہیے تھا، میں آپ کے قائدین کے وفد کو ساتھ لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہوں، امید ہے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں