آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، آصف علی زرداری نے پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی پورا شیئر لیں گے، اپنی سیاست کمزور کرکے پاکستان کو بچانے کی کوشش کی، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے مل کر کام کروں گا سابق صدر آصف زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو بدلوں گا۔

 

آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی پورا شیئر لیں گے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے مل کر کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ پنجاب گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی یہ سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کرکے پاکستان کو بچانے کی کوشش کی۔یہ ہماری کب سنتے ہیں جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کارکنوں کو آنے میں مشکل ہوتی ہے اس لیے اب گلبرگ میں شفٹ ہورہا ہوں، سب کو پتا چلنا چاہیے کہ پیپلزپارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا کہ پاکستان کا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بہتر انداز میں سفارتکاری کا نتیجہ ہے، شیخ رشید پاکستانی سیاست میں مرحوم ہوچکے ان پر کیا بات کرنی، ملکی معیشت کی تباہی مہنگائی اور بیروزگاری کا مساٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

 

عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کرینگے انشاء اللہ حالات جلد بہتر ہونگے، انہوں نے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے نام نکلنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری کی مرہون منت ہے۔شیخ رشید مرحوم کا زمانہ چلا گیا، اسکو جواب بھی دینا نہیں بنتا۔ عمران خان کی وجہ سے ملک آئسولیشن پر ہے۔ آئی ایم ایف سے کئے گئے پی ٹی آئی حکومت کے معاہدوں کی سزا پوری قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار حاصل کرکے قوم کو روزگار،گھروں اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے نام پر بہت بڑا دھوکہ دیا خان کی یہی پالیسیاں رہیں تو اللہ نہ کرے کوئی المیہ نہ ہو جائے۔ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا۔ عوامی مارچ کے پریشر میں پٹرول کی قیمت کم کی گئی۔مہنگائی کے جن کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے کنٹرول کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں