کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت 270 روپے فی لیٹر کرنے جا رہی ہے،مفتاح اسماعیل 50ہزارکما نے والے کابجٹ بنا کر دکھا دے، روس آج بھی 30 فیصد رعائتی قیمت پرتیل دے رہا ہے، لیکن روس کا آر دیکھ کر انہیں ڈر لگتا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیٹف کا کریڈٹ لے رہے ہیں کہ ہم نے بہت کام کیا، جبکہ ان کے دور میں ابھی تو فیٹف کا اجلاس بھی نہیں ہوا، ایک ہی پوائنٹ رہ گیا تھا تو ان کو امریکا کے آگے بچھناتھا، تحریک انصاف نے بڑی محنت کے ساتھ دہشتگردی فنانسنگ پر قابو پایا، ہم پاکستان کیلئے ہر حد تک گئے، عمران خان اور اس کی ٹیم کی محنت کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آرہا ہے۔قوم نے پچھلے دو مارہ میں صرف رگڑا کھایا، مفتاح اسماعیل جب ٹی وی پر آتا ہے تو لوگ اس کی بات سنے بغیر پیٹرول ڈلوانے چلے جاتے ہیں، مفتاح اسماعیل کی لالی پاپ بنانے کی فیکٹری ہے، یہ لوگوں کو لالی پاپ دیتا ہے، مفتاح اسماعیل جب پیٹرول چار روپے بڑھا تو ٹی وی پر آکر بلندوبانگ دعوے کرتے تھے، کہتے تھے جب ہم آئیں گے تو پیٹرول 70روپے فی لیٹر کریں گے، لیکن حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 270 روپے فی لیٹر کرنے جا رہی ہے، آج روس سے 30فیصد رعائتی قیمت پر روس سے تیل مل رہا ہے، لیکن روس کو آر دیکھ کر ان کو ڈر لگتا ہے، کیونکہ ان کے آقا ناراض ہوجائے گا ، انڈیا روس سے تیل خرید رہا ہے، لیکن یہ نالائق اور ناتجربہ کار ہیں، انہوں نے اپنی جائیدادیں اور کیسز بچانے کیلئے کمپرومائز کیا ہے۔
یہ ہر طرح سے بِک چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول 86اور ڈیزل 119روپے فی لیٹر بڑھایا ہے، آج 25ہزار نہیں 50ہزار والا کیسے گزارا کرتا ہے مفتاح اسماعیل بجٹ بنا کر دکھا دے، کہتے ہیں چائے نہ پئیں، سائیکل پر آجائیں یہ سب مسخرے ہیں، عمران خان کی حکومت غور کررہی تھی کہ آئی ایم ایف کی اگلی قسط نہ لی جائے، شوکت ترین نے بھی ہمارے اداروں کو سمجھایا تھا اگر معیشت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی تو پاکستان پیچھے چلا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کل مہنگائی پر ملک گیر احتجاج کرنے جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں