سعودی عرب سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب دمام سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی، اسلام آباد لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا پہیہ پھٹ گیا، کپتان نے مہارت سے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروایا، پی کے246 میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی، پی آئی اے کی یہ پرواز دمام سے اسلام آباد آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ دمام ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کو طیارے کے وہیل میں خرابی محسوس ہوئی، اسلام آباد لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا پہیہ پھٹ گیا۔

 

کپتان نے مہارت سے طیارے کو کنٹرول کرتے ہوئے با حفاظت لینڈ کروایا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی کے246 میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے کے طیارے کے ٹائر پھٹنے کا ایک واقع 2 روز قبل بھی پیش آیا تھا، ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوز وہیل کی لیئر اتری، طیارے کی لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مدینہ منورہ کے لیے قبل ازحج آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ جدہ کے لیے آپریشن کا آغازبھی کردیا گیا۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق مدینہ کے لیے آپریٹ کی گئی پروازوں کے ذریعے 8800 عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے۔ مدینے کے لیے مکمل ہونے والے حج آپریشن میں عازمین حج کا تعلق سرکاری حج اسکیم سے ہے۔سرکاری حج اسکیم کے عازمین حج کو جدہ پہنچانے کے لیے قومی ایئرلائن سمیت ملک کی نجی ایئرلائنز بھی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ قومی ایئرلائن کی سرکاری حج اسکیم کے تحت جدہ کے لیے پہلی پرواز لاہور سے روانہ ہوئی۔ جدہ کے لیے پہلی حج پرواز کے ذریعے 329 عازمین حج کوسعودی عرب روانہ کیاگیا۔ذرائع کے مطابق جمعرات کوملتان سے ایک پرواز کے ذریعے 307 عازمین حج جدہ روانہ ہوگئے۔ کراچی سے جدہ کے لیے 329 عازمین حج پر مشتمل پہلی پرواز جمعہ کو علی الصبح 3 بجے روانہ ہوئی۔ آج جمعہ کے روز ہی کراچی سے پی آئی اے کی دوسری پرواز 393 عازمین حج کو لے کر شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں