کار حادثے کاشکار ہونیوالے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی کتنی ہڈیاں اور پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں؟ ایکسرے رپورٹ سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی)دانیال عزیز کے ایکسرے رپورٹ موصول، رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر کی ہڈیاں اور پسلیاں بھی بری طرح متاثر ہیں.ایکسرے رپورٹ کے مطابق دائیں بازوں کے اوپر والے حصے کی تین ہڈیاں فریکچر ،دائیں ٹانگ کی گھٹنے سے نیچے دونوں جگہ سے ہڈیاں فریکچر ہوئیں اور پسلیاں بھی بری طرح متاثر ہیں. مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز کی ہمشیرہ سائرہ منیب کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور سروسز ہسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں۔

 

دانیال کے بازو، ٹانگ اور بہت سے جگہوں سے فریکچر ہے اور قوم سے خصوصی دعائوں کی اپیل ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ان کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے،وزیر اعلی پنجاب کی آمد کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنارہا،وزیر اعلی کے پروٹوکول کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کے مختلف وارڈز میں داخلہ پر پابندی لگائی گئی،ہسپتال کی سیکورٹی سٹاف مریضوں اور ان کے لواحقین کو دھکے دیتے رہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اپنے آبائی حلقے ناروال میں گزشتہ رات کو خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے تھے،دانیال عزیز کی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں ناصرف ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، بلکہ وہ خود بھی شدید زخمی ہو ئے۔حادثے کے بعد دانیال عزیز کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہسپتال ناروال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دانیال عزیز کا ایک بازو ٹوٹ گیا جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں بھی آئیں۔ بعد ازاں لیگی رہنما کو لاہورسروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close