اسلام آباد بار کونسل کے پروگرام میں وکلا نے عمران خان سے سخت سوالات کر دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد بار کونسل کے پروگرام میں وکلا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سامنے سخت سوالات رکھ دیے۔وکلا نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا آئینی طریقہ تھا لیکن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے قانون پر عمل کیوں نہیں ہونے دیا؟ممبراسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا کہ یہاں بیٹھے وکلا ہیں۔

 

پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، تحریک عدم اعتماد آئین کے مطابق تھی لیکن گورنر نے قانون کا جس طرح استمال کیا اوراسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے جس طرح قانون پرعمل نہ ہونے دیا، عمران خان اس کا جواب دیں۔‏چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی موجودگی میں بار کے وکلا کی طرف سے ان سے سوال کیا کہ آپ نے تحریک عدم اعتماد کے دوران جو کردار ادا کیا اس پر ہم سب کو افسوس ہوا، عدم اعتماد ایک آئینی عمل تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اسپیکر اور ‏ڈپٹی اسپیکر کا عدم اعتماد کی تحریک کے دوران جو کردار رہا وہ ساری قوم نے دیکھ لیا، آپ کی پارٹی کے گورنر اور صدر آئین کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں آپ اس حوالے سے بار کے وکلا کے سوالات کا جواب بھی دیں۔ آپ نے ملک کی معیشت کے ساتھ جو کچھ کیا اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں اس حوالے سے بھی آگاہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں