شہباز شریف حکومت نے سابق حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں پر دی گئی سبسڈی بھی ختم کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) شہباز شریف حکومت نے سابق حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں پر دی گئی سبسڈی بھی ختم کر دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس سبسڈی کے خاتمے کے حوالے سے پاور ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

پاور ڈویژن کی طرف سے اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے 5روپے فی یونٹ کا جو ریلیف دیا گیا تھا، وہ ختم کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا گیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close