نواز شریف کی سزا معطل۔۔؟ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی غیر حاضری کی وجہ سے دائمی وارنٹ جاری ہوئے ہیں اگروہ آنا چاہیں تو ان کوضمانت مل سکتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام بولو طلعت حسین کے ساتھ میں گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز کا معاملہ ای سی ایل کا تھا یا ہے تو وہ تو حل ہو سکتا ہے لیکن ان کا پاسپورٹ عدالت نے ایک گارنٹی کے طور پر رکھا ہوا ہے۔

 

انہوں نے درخواست دی لیکن بنچ نے سننے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ ان کی صحت ہے دوسری بات یہ کہ جس طرح وہ گئے ہیں انہیں اسی طرح واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ان کی سزا معطل ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close