لاہور(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ مونس الٰہی نے ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر اپنے ٹویٹ میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے جتنے کیس بنا لیں ہم عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ چلنے کا ہمارا فیصلہ اٹل ہے۔مونس الٰہی نے واضح کیا کہ مجھے کہا گیا آپ سے غلطی ہو گئی کوئی بات نہیں واپس آ جائیں، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں۔
یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروا لیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیلات کا مجھے ابھی علم نہیں، اس طرح کے جھوٹے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، انشاء اللہ ماضی کی طرح اب بھی اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں