لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ، سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے معاملے پر رانا ثنااللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے کورٹ فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں