تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا مطالبہ، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کا ٹوکن احتجاج تیسرے دن میں داخل

اسلام آباد (آئی این پی) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کا روزانہ کی بنیاد پر ٹوکن احتجاج تیسرے دن میں داخل۔ بدھ کی صبح 10:30 بجے فنانس ڈویژن کیو بلاک کے سامنے بھر پور احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں گرمی کے ہائی ٹمپریچر کے باوجود کثیر تعداد میں فیڈرل کی تنظیموں کے قائدین سمیت سرکاری ملازمین نے شرکت کی احتجاجی شرکا رحمان علی باجوہ کی قیادت میں فنانس ڈویژن کیو بلاک کے سامنے شدید احتجاج کیا

جس کے بعد ملازمین کی کثیر تعداد وزارت خزانہ کی بلڈنگ کے اندر داخل ہو کر شدید نعرہ بازی کی اور مطالبات کی منظوری کے حق میں دھرنا دیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔شدید احتجاج اور نعرہ بازی کے نتیجے میں فنانس ڈویژن کے اعلی حکام نے مذاکرات کے لئے آگیگا کے رہنمائوں کو دعوت دی ۔جس کے نتیجے میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کے احتجاج میں موجود قائدین سمیت رحمان علی باجوہ نے شرکت کی رحمان علی باجوہ سربراہ فیڈرل سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی/چیف کوآرڈینیٹر آگیگا نے ایک بار پھر حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ھمارے جائز اور آئینی مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی کو دور کیا جائے۔ بڑھتی ہوئی ہوش ربا مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ملازمین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے۔ تمام ایڈاھک الانسس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ فیڈرل کے ملازمین کی اپگریڈیشن کی جائے ،پنشن میں کم از کم %50 اضافہ کیا جائیرہنماں نے اس بات پر ایک بار پھر عزم کیا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس غیر سیاسی ہے اور رہے گی۔ کسی صورت میں اپنی موجودہ حکومت کے خلاف نہیں جائے گی، ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کسی سیاسی جماعت کے خلاف ھیں،

ھم صرف اور صرف ملازمین کے جائز اور آئینی حقوق کی بات کرتے ہیں اور کسی بھی صورت میں ملازمین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، ہمیں اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ ھے انشااللہ موجودہ حکومت سے ہی اپنے حقوق حاصل کر لیں گے۔ہمیں حکومت وقت سے پوری امید ھے کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور حکومت کے مابین ھونے والے معاہدے کی رو سے مطالبات پر غور فرماتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے جائیں گے۔احتجاج میں شامل جن تنظیموں نے شرکت کی ان میں نیشنل سیونگز ،سی ڈی اے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، فیڈرل گورنمنٹ کالجز ٹیچرز ایسوسی ایشن، اسلامک یونیورسٹی، پاکستان سپورٹس بورڈ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، لیبر یونٹی آف آء ایسکو، پاکستان پوسٹ، پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری، واپڈا پیغام یونین، نان ٹیچنگ ایسوسیشن، پی ایچ اے، پاکستان ہاسنگ اتھارٹی ،اسٹیٹ آفیاد رہے سرکاری ملازمین کے اگر مطالبات پر من وعن عملدرآمد ھو جاتا ھے تو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس مشترکہ طور پر یوم تشکر منائے گی۔مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 09 جون کوگرینڈ دھرنا دیا جائے گا اس دھرنے میں پورے پاکستان سے سرکاری ملازمین لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک معاہدے کی روح سے ایک ایک شق پر عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں