پیٹرول 56 روپے مزید اضافے کے بعد 270 روپے فی لیٹر ہوجائے گا، تہلکہ خیز پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جولائی سے پیٹرول 56 روپے مزید اضافے کے بعد 270 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا شہباز حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجرم حکومت اور ان کے لانے والوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کردیا اب یہی جواب دیں۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے والے جواب دیں، یہ تو تجربہ کار لوگ تھے پھر معاشی تباہی کیوں ہوگئی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے بعد مختلف شہروں میں شہریوں نے بڑی تعداد میں پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا، جس کے بعد پمپمس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور کئی جگہ پر پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اب اس حوالے اوگرا کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close