ڈالر185 روپے کا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر 185 روپے تک گر سکتی ہے۔مقامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بلوم برگ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کی شرائط پوری کر لے گا۔فنڈ معاہدہ روپے کی واپسی کا راستہ بنائے گا۔جبکہ آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اب سے کچھ دیر پہلے انٹربینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔

 

علاوہ ازیں عالمی بینک نے پاکستان کے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام (این ایچ ایس پی) کیلئے 258 ملین ڈالرکی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیاہے کہ پاکستان میں بنیادی صحت عامہ کے نظام میں وسعت اوراسے مضبوط کرنے کیلئے عالمی بینک کی انتظامی بورڈنے پاکستان کیلئے 25 کروڑ80 لاکھ ڈالرکی مالی معاونت کی منظوری دی ہے، اس معاونت سے ملک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کو قومی سطح پرفروغ دینے میں مددملے گی۔پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے بتایا کہ پاکستان میں بالخصوص حاملہ خواتین اورنوزائیدہ بچوں کوبنیادی صحت کی سہولیات کی رسائی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ عالمی بینک کی معاونت سے پاکستان میں صوبائی نظام ہائے صحت کومضبوط کیا جائیگا۔ یہ پروگرام ملک میں انسانی سرمایہ کی بہتری اورفروغ میں بھی کلیدی کرداراداکرے گا۔

 

عالمی بینک کی معاونت میں صحت عامہ کی کوریج اورضروری خدمات کی فراہمی، گورننس واسلوب حکمرانی اورصحت عامہ کیلئے مالی انتظام پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔پروگرام کیلئے ٹاسک ٹیم لیڈرہین ہین پائین نے بتایا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام (این ایچ ایس پی) وفاق اورصوبوں میں صحت عامہ کے نظام میں معاونت اورایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کاموقع فراہم کررہاہے۔اس پروگرام کے زریعہ مستقبل کے منصوبوں میں سرکاری اورنجی شعبہ کی شراکت داری کو مضبوط بنانے بھی توجہ دی گئی ہے۔

close