جنرل الیکشن کب ہوں گے؟ راجہ ریا ض  نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ انتخابات اکتوبر 2023 میں کرائیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوا ہوں اور اب بھی پابند ہوں ،نیب سے متعلق سمری واپس آئی ہے ، قانونی طریقے سے اسے دیکھیں گے ۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی جماعت میں جا سکتا ہوں اور الیکشن لڑ سکتا ہوں۔

 

لانگ مارچ کی بجائے عوام کی مشکلات کو دیکھا جائے ۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض 20 موئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمنتخب ہوئے تھے ۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن کو اپوزیشن لیڈر کے لئے 16 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close