عمران خان کی جان شدید خطرے میں ۔۔بنی گالہ کی سیکیورٹی کے کیا انتظامات ہیں؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) بنی گالہ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔۔مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جان کو درپیش خطرات کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ترجمان پولیس کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے جبکہ بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس سیکیورٹی کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

 

بنی گالہ کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات خود کر رہے ہیں، آپ رانا ثناء اللّٰہ کی دی گئی سیکیورٹی صورتحال دیکھ لیں، یہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم ہی ان کی حفاظت کرے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیا ہے ،

 

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں ، قانون کے تحت ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ، عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی ، فتنہ وفساد ، افراتفری پھیلانے اور وفاق پر مسلحہ حملوں کے جرائم کے تحت درج 2 درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہیں ، ملک میں فساد برپا کرنے والا شخص کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ثناء اللہ لگاتار دھمکیاں دے رہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائے ، لگتا ہے آپ نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے کہ جو ڈر کر بھاگ جائے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ، خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے ، گرفتار کرو پھر انجام دیکھنا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں