اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ روز ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی ایک آڈیو کال لیک ہوئی جس میں ملک ریاض کی بیٹی بتاتی ہیں کہ فرح گوگی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے نام پر 5کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی کا مطالبہ کر رہی ہیں اور یقین دہانی کروارہی ہیں کہ انگوٹھی ملنے کے بعد وزیراعظم عمران خان ان کا لیٹر نکلوا دیں گےاور مذکورہ پراپرٹی کے تالے کھل جائیں گے۔
مائی لارڈ یہ ہے 👇کابینہ کی خُفیہ منظوری دستاویز جس کے ذریعے شہزاد اکبر نے برطانیہ سے ریکور کیے ہوئے پاکستانی عوام کے اربوں روپے سیدھے علی ریاض ملک اور بحریہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دئیے۔
پانچ ممبر بینچ ہمت کرے تو عمران خان اور پُوری کابینہ کی کرپشن کا کیس ضرب المثل بن سکتا ہے🙏 pic.twitter.com/Afrg76CSW6— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) June 5, 2022
تاہم ملک ریاض نے اس آڈیو کال کی تردید کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ آڈیو کال فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی اور میں اس کے ذمہ داروں اور پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا سوچ رہا ہوں۔تاہم سینئر صحافی ابصار عالم نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک نوٹیفیکیشن پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے برطانیہ سے ریکورہونیوالے پاکستانی عوام کے اربوں روپے ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض اور بحریہ کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ۔ابصار عالم نے مزید مطالبہ کیا کہ پانچ ممبر بینچ ہمت کرے تو عمران خان اور پُوری کابینہ کی کرپشن کا کیس ضرب المثل بن سکتا ہے۔ابصار عالم کی اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی وسیم عباسی نے اپنے خیالات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہیرے اور انگوٹھی میں تو بچت ممکن ہے مگر دنیا کا کوئی شخص سمجھا دے کہ یہ کیس کیسے کرپشن کا نہیں جس میں لوٹی ہوئی رقم لٹیرے کو واپس کابینہ اور وزیراعظم واپس کر رہے ہیں۔اس طرح کے دستاویزی ثبوتوں کے بعد دنیا کی کونسی عدالت انہیں کلین چٹ دے پائے گی؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں