پنجاب اسمبلی میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلز قومی احتساب بیورو (نیب) بھیجنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

 

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں وفاق سے بشریٰ بی بی کے کرپشن کیسز نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا۔قرار داد متن میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے خاتون اوّل ہونے کا ناجائز استعمال کیا ہے، اُن کے کرپشن اسکینڈلز کا کیس فوری طور پر نیب کو بھیجا جائے۔متن میں کہا گیا کہ نیب کیسز کی انکوائری تیز کرے اور بشریٰ بی بی اور عمران خان کو انکوائری کے لیے طلب کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close