پیٹرول 260روپے فی لیٹر، ماہر معاشیات نے پاکستانیوںکیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے فی لٹر ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ۔ایک انٹرویو میں ماہر معاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ ابھی ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں اور پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی ، جب حکومت بدلتی ہے ہمیں آئی ایم ایف ، آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے ، مشرف گئے اور زرداری آئے تو آئی ایم ایف چلے گئے۔

عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے تو عمران خان پر دبا ڈال کر آئی ایم ایف کے پاس لے جایا گیا ، حالات ایسے پیدا کیے جاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے ، ستمبرتک دیکھیے گا کیسے حالات ہوں گے اور کیا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ معیشت اور حالات کی بہتری جیسے الفاظ اپنی ڈکشنری سے نکال دیں کیوں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی ، کوئی درد مند ایسے ظالمانہ طریقے سے قیمتیں نہیں بڑھا سکتا ، کوئی اور حکومت ہوتی تو اتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں ، اگر کسی کو پاکستان اورعوام سے محبت ہے تواس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا لیکن اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکتی اور اگر کوئی حکومت نکلنا چاہے بھی تو رجیم تبدیل کردیا جائے گا ۔

اشفاق حسن نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف بہت غیرملکی دورے کر رہے ہیں ، ملک میں معاشی ایمرجنسی اور دورے پر بڑے بڑے وفد لے کر جا رہے ہیں ، اس صورتحال میں وزیراعظم کو مزید بیرون ملک دورے نہیں کرنے چاہئیں کیوں کہ بیرون ملک دوروں پر بہت زیادہ خرچہ آتاہے ، لوگ بیرون ملک جاتے ہیں تو ماہانہ سفر پر150 ملین ڈالر جاتا ہے ، اس وقت ایک ایک روپیہ ایک ایک ڈالربچانےکی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close