اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر صلاح مشورے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو آج عشائیے پر بلایا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمٰن کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ وزیراعظم سیاسی اور معاشی صورتحال پر مولانا فضل الرحمٰن سے مشاورت کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن وزیر اعظم کو مہنگائی کے خاتمے سے متعلق تجاویز دیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں