اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات خود کر رہے ہیں،
آپ رانا ثنااللہ کی دی گئی سیکیورٹی صورتحال دیکھ لیں، یہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم ہی ان کی حفاظت کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں