شریفوں کے درباریوں کا جھوٹی مریم کو خوش کرنے کیلئے آپس میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ جاری ہے، کنول شوزب نے ن لیگی لیڈروں کا چیلنج دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کیصدر کنول شوذب نے کہا ہے کہ شریفوں کے درباریوں کا جھوٹی مریم کو خوش کرنے کیلئے آپس میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ جاری ہے، بیرونی سازش سے حکومت میں آنے والے نااہل گروہ کی بالکل کوئی تیاری نہیں تھی، تیاری این آر او ٹو لینے اور مقدمے ختم کروا کے دوبارہ لوٹ مار کی کرنے آئے، عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کنول شوذب نے کہا کہ جھوٹوں کے اس گروہ میں شرم ہو تو کیمرے کے سامنے آنے کی بجائے 210روپے لیٹر والے تیل میں ڈوب مرنے کی تیاری کریں،

انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں یہ حکومت سے نکلے تو معیشت دیوالیہ پن کے گھڑے کے کنارے کھڑی تھی، اب بیرونی سازش سے دوبارہ آئے ہیں تو 3ماہ میں معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، کنول شوذب نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے 3سال نہایت محنت سے انکے پھیلائے ہوئے گند کے اثرات سے قوم کو بچایا، نااہل پٹواری سپیڈ کو مقدمے ختم کروانے کی جلدی تھی، تیاری اس کی دھیلے کی نہیں تھی، پہلے انہوں نے معیشت تباہ کرنے والے منشی کو وزیر اعظم کے جہاز میں بٹھا کر باہر بھگایا،

پوری قوم اندھیروں میں ڈوبی، چوروں کے ہاتھ لوگوں کی جیبوں میں ہیں، کنول شوذب نے کہا کہ بجلی گیس کو 45فیصد مہنگا کرکے نکمے بھکاریوں نے پیداواری معیشت کی جڑیں کاٹ دی ہیں، انکی پھیلائی گئی معاشی افراتفری قومی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے، ملک و قوم سے انکا کوئی مفاد وابستہ نہیں، اولادیں اثاثے ملک سے باہر ہیں، انکی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، عوام سے ملکر کڑا حساب لیں گے، کنول شوذب نے کہا کہ کیمروں کے سامنے جھوٹوں کی چیمپئن شپ کروانے کی بجائے کرائم منسٹر انتخابات کا اعلان کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close