ن لیگ نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ( ن)کاٹکٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو نامزد اورٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی منحرف اراکین سے پوچھا ہے کہ بتائیں وہ خود الیکشن لڑنا چاہتے ہیں یہ ان کا کوئی امیدوار الیکشن لڑے گا؟پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 20 حلقوں میں مقامی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے ،منحرف اراکین خود الیکشن لڑیں یا ان کا کوئی امیدوار (ن)لیگ کا نشان الاٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close