پنجاب میں وزاتوں کی تقسیم پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈلاک برقرار، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین پاور شئیرنگ کے فارمولے پر ڈیڈ لاک ابھی بھی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے سنیئر وزیر حسن مرتضیٰ اور سید علی حیدر گیلانی کو حلف اٹھانے کے باوجود تاحال ان کی طرف سے مانگے جانے والے محکمے ان کو الاٹ نہیں کیئے گئے جبکہ پنجاب کابینہ میں شمولیت کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنے جو مزید 3 وزراءکے حلف کے لیے نام دئیے تھے ان پر بھی عمل درآمد شروع نہیں ہو سکا۔

 

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)پنجاب میں اپنی حکومت سازی کاکام کافی حد تک مکمل کر لیا ہے اور جو جو مشیر,کو آرڈنیٹرز لگانے تھے وہ لگا لیے ہیں ویسے تو مسلم لیگ (ن)کی جانب سے حلف اٹھانے والے وزراء کو ابھی تک باقاعدہ محکمے الاٹ کرکے اس کا حکومت پنجاب کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ (ن)کے وہ موجودہ وزراء جو سابقہ پنجاب حکومت میں بھی وزیر تھے وہ اپنے انہی محکموں کو اس حکومت میں بھی دیکھ رہے ہیں,پیپلز پارٹی کے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ہم نے اس پاور شیئرنگ میں جو اپنا حصہ مانگا تھا وہ تا حال ان کو نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی صوبائی لیڈر شپ پریشانی کا شکار ہے اورا س نے یہ ساری صورت حال اپنے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھ دی ہے وہ آئندہ ہفتے مسلم لیگ (ن)کی لیڈر شپ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ڈیڈ لاک کے خاتمے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے لئے لیگی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اتحادیوں کے درمیان وزراءکی تعداد اور ان کو دئیے جانے والے محکموں کے بارے میں صلاح مشورے جاری ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں 25 سے 30 وزراء کے حلف اٹھائے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں 25 سے 30 سے زائد وزراءکا حلف اٹھانے کاامکان ہے جبکہ پیپلزپارٹی،( ن) لیگ کو مزید 3 وزراءکےلئے نام دے چکی ہے جن میں مخدوم عثمان محمود شازیہ عابد اور ممتاز چانگ کے نام شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی حمزہ شہباز کو 2معاونین خصوصی کےلئے نام بھی دے چکی ہے جن میں پیپلز پارٹی کے رہنماشہزاد سعید چیمہ اور رانا فاروق سعید کے نام معاونین خصوصی کے لئے دئیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مشاورت کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع ہو جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے نامزد وزراءمیں جو نام لیئے جارہے ہیں ان میں مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود احمد خان، بلال یاسین، چودھری اقبال گجر، منشا اللہ بٹ، ذکیہ شاہنواز ، جگنو محسن مہر اعجاز اچلانہ خلیل طاہر سندھو، چودھری شفیق، ملک ندیم کامران ،میاں یاور زمان عظمیٰ بخاری ،صبا صادق اور سمیع اللہ خاں کے نام بتائے جارہے ہیں۔

close