اسلام آباد (پی این آئی) حج 2022ء کے حوالے سے اسلام آباد ائرپورٹ پر اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سعودی سفیر اور دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ حکومت نے حج کرایوں میں کمی کردی ہے۔ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے اسلام آباد ائرپورٹ پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، سعودی سفیر، سیکرٹری مذہبی امور، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور، ایڈیشنل سیکرٹری امیگریشن اور دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔
پروجیکٹ کے ذریعے حجاج کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر مذہبی امور اور سعودی سفیر نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت نے حج کرایوں میں کمی کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے مزہبی امور اور سعودی سفیر نے کئے گئے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ آئی آئی اے پی سے مکہ جانے والے کل حجاج کی تعداد 14,007 ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں