اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کی حکومت کا سابق وزیراعظم وزیراعظم عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کی حکومتی کوشش کا دعویٰ کیا تھا لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کا عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ن لیگ ایسے معاملات میں نہیں پڑتی نہ ہی عمران خان کو ایسا کوئی خطرہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان ہر بات اپنی ذات اور سیاست کے لیے کر رہے ہیں، سیاسی حکومتیں سیاسی معاملات سے نہیں گھبراتیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے ملکی قوانین کو توڑا، جس طرح آئین کو توڑا گیا وہ سب کے سامنے ہے، عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمے بنانے کے بارے میں نہیں سنا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں