بلیغ الرحمان نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھالیا

لاہور( پی این آئی) نامزد گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہورمیں منعقد ہوئیجس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ،ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ،رانا مبشر اقبال، سمیع اللہ خان،خواجہ سلمان رفیق، سائرہ افضل تارڑ، میاں مرغوب احمد،اویس لغاری،مجتبیٰ شجاع الرحمان،بلال یاسین،علی پرویز ملک،

غزالی سلیم بٹ،چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب رائو سردار علی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جوادیعقوب سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی ۔ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ۔حمزہ شہباز نے گورنر بلیغ الرحمان سے ملاقات بھی کی جس میں صوبے کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لیڈیز پولیس ،ایلیٹ سمیت اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکار وں کی کثیر تعداد گورنرہائوس کے باہر تعینات رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں