اسلام آباد(پی این آئی)حال ہی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ڈی چوک پہنچنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے لانگ مار چ کی صورت اسلام آباد کا رخ کیا، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی ۔اب پی ٹی آئی کارکن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اسے عمران خان سے ہاتھ ملانے کے لیے سائن بورڈ پر چڑھے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ سابق وزیراعظم سے ہاتھ ملانے میں کامیاب بھی ہوگیا۔
وائرل ویڈیو میں موجود شخص کو سائن بورڈ پر چڑھے دیکھا گیا جس کے بعد عمران خان کا قافلہ جب اس سائن بورڈ کے نیچے سے گزرا تو اوپر موجود کارکن نے عمران خان کو ہاتھ ہلایا جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے بھی سابق وزیر اعظم کو اوپر موجود کارکن پر غور کروایا تو عمران خان نے اس کارکن سے ہاتھ ملالیا۔اب اس حوالے سے سردار حسیب نامی مداح کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ گھر سے سوچ کر گیا تھا کہ خان صاحب سے ملنا ہے، لوگ بہت تھے اور خان صاحب سے ملنے کی بھی خواہش تھی جس کے باعث سائن بورڈ پر چڑھ گیا۔پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ سوچا ہی نہیں تھا کہ گر گیا تو کیا ہوگا، کیوں کہ خان صاحب کے لیے جان بھی حاضر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں