اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کاشف عباسی سے سوال پوچھا کہ کیا جنرل قمر باجوہ یہ چاہیں گے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں ، یا عمران خان کریں ، یا پھر وہ چاہیں گے کہ نگران حکومت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کرے؟ ۔ اس کے جواب میں کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ دو جگہوں سے انہیں کوئی پریشان نہیں
ہونی چاہیے اگر وہ دونوں کسی کو تعینات کریں ، انکو میرا خیال پریشانی عمران خان سے زیادہ ہو اگر وہ نیا آرمی چیف تعینات کریں تو کیا ہو گا ، میرا اپنا یہ خیا ل ہے شہباز شریف انسٹیٹیویشن کیساتھ لارجری ایگری کر لیں گے ۔ اس معاملے میں ٹرسٹ کا بہت اہم کردار ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ نیا آرمی چیف کسی نگران حکومت کو نہیں لگانا چاہیے ،کیونکہ پولیٹکل حکومت نے اگلے آرمی چیف کیساتھ کام کرنا ہےکیونکہ انسٹیویشن کا ہیڈ ہی انسٹیویشن کا ہیڈ ہوتا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں