آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ، عمران خان کی لانگ مارچ کیخلاف طبل جنگ بجا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عزم کا اظہار کیا کہ عمران کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطانق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کالانگ مارچ ملک میں فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے، عمران خان کا ہرفورم پر مقابلہ کیا جائے گاآصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کومزید طوالت دینا چاہتا ہے۔رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عمران کےعزائم کوکسی قیمت کامیاب نہیں ہونےدیاجائے گا اور اتحادی حکومت ملکر ملک کومسائل سے نکالے گی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close