ن لیگ کو پھر بڑا دھچکا لگ گیا ، ایک اور رکن اسمبلی کا مستعفی ہونے کا اعلان

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے ایک اور منحرف رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے اور اپنا استعفیٰ اسپیکر کو جمع کروائیں گے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے بھی

استعفیٰ سپیکر کو دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔فیصل نیازی کا استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی

مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close