کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم کے سابق رہنما خواجہ سہیل منصور کے گھر پر کراچی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپہ خواجہ سہیل منصور کے بیٹے خواجہ بلال کی گرفتار کے لیے مارا، جو ان دنوں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کراچی کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ خواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ میں اور میرا بیٹا دونوں ہی اسلام آباد میں ہیں، خواجہ بلال کا نہ پولیس ریکارڈ ہے اور نہ ہی وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے۔
ایس ایس پی اسد رضا نے چھاپے کی تردید کی اور کہا کہ ساؤتھ پولیس آپریشن نے ایسا کوئی چھاپا نہیں مارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سہیل منصور کی طرف سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ہم اُن کی فیملی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں