اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی
۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کردیے ہیں ، ایس ایچ اوز بھی اپنے لگادیے ہیں جب کہ انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیارکرلی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں