آپ آئیں، آپ حکومت کریں، آپ چیف ایگزیکٹو بن جائیں مولانا فضل الرحمان کی سپریم کورٹ کو دعوت

کراچی(پی این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست ناکام ہوگئی ہے۔کراچی میں تقدس حرم نبویﷺ جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کیا کہ عدالت سے ایک شکوہ کرنا چاہتا ہوں، چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ کس کے کہنے پر لیا،کیا جلسے میں عمران خان کی تقریر پر اتنا بڑا اقدام لیا گیا؟ آپ آئیں، آپ حکومت کریں، آپ چیف ایگزیکٹو بن جائیں، عدلیہ کا اپنا کام ہے حکومت کا اپنا کام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close