چوہدری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی آج پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کا درخواست میں کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ کو ہٹا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے الیکشن کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close