اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا 70سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیے اور یہ ملبہ ہماری حکومت پرڈال رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے دورمیں کینسرکی دوائیں مفت ہواکرتی تھیں، ان لوگوں نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ساڑھے تین سال میں ہرچیز میں مہنگائی کی گئی۔انھوں نے کہا کہ سارےچورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، انہوں نےاپنےہی لوگوں کوایمنسٹی دی، عمران خان کی وجہ سے معیشت آئی ایم ایف کی غلام بننے جارہی ہے۔عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ بنانا ریپبلک کی سازش رچی گئی ہے، ہم ریاست کو بچانے کے لیے آئے تھے، ہمارا فیصلہ ہے عوام پر کوئی بم نہیں گرایاجائےگا۔نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا ہماری ٹیم کی اسپرٹ ہے کہ نوازشریف واپس پاکستان آرہے ہیں ، نوازشریف پربے پناہ ظلم ڈھائے گئے اور بے بنیادالزامات پرسزادی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام لیکر پاکستان آیا ہوں، عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے،اس کا حساب لیا جائے گا، پاکستان میں غربت کےخاتمےکےلیےہرحدتک جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں