آج کل لوڈ شیڈنگ زیادہ کیوں ہورہی ہے؟ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے آخرکار وجہ بتادی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تسلیم کیا ہے کہ آج توقع سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوئی۔ انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پلانٹ کی مرمت کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا، ایندھن کی کمی پوری کرلی گئی ہے۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ آج توقع سےزیادہ لوڈشیڈنگ ہوئی،

آج کی لوڈشیڈنگ کی وجہ حویلی بہادرشاہ پلانٹ کی مرمت ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمیں وقتی تعطل پیدا ہوا ہے، چندروزمیں حویلی بہادرشاہ پلانٹ بحال ہوجائےگا،یکم سے 12 مئی تک کم خسارے والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ صفرتھی۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کی قیمت میں تقریباً 300فیصد اضافہ ہوا، عمران خان کی حکومت نےکوئلےکا انتظام نہیں کیا تھا لیکن اب ملک میں ایندھن کی کمی کابحران حل کرلیا گیا ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایل این جی کے چار جہازوں کا انتظام کرلیاہے جب کہ فرنس آئل کے مزید پانچ جہازوں کا بھی بندوبست کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں