اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی دوست اور طویل عرصے تک دست راست رہنے والے عون چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا۔ شہباز شریف حکومت کے معاون خصوصی عون چوہدری نے کہا کہ اس کام میں خاور مانیکا اور بیٹوں سمیت سارا گینگ ملوث تھا،
کوئی ایسا ڈپٹی کمشنر، کمشنر یا چیف سیکرٹری نہیں جس کا ٹرانسفر پیسے کے بغیر ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں چیف انجینئر تک پیسے لے کر لگائے گئے، دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اُس حکومت کا حصہ کیوں رہا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں