صوابی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹے اگر الیکشن کمیشن سے بچ گئے تو الیکشن میں عوام سے نہیں بچیں گے،لوٹوں کا ساری دنیا کو پتا لیکن الیکشن کمیشن کونہیں بلکہ وہ انہیں بچانے کے نقطے ڈھونڈ رہا ہے،خیبرپختونخواہ میں صرف ایک اور فیصل آباد میں سے زیادہ لوٹے ہوئے،انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں کوئی لوٹا نہیں جیت پائے گا۔
انہوں نے صوابی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی والوں میں جب کال دوں گا، تو میں سب کو اسلام آباد میں ملنا چاہتا ہوں، بتاؤ کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد آئیں گے؟ جو نہیں آسکتا تو صوابی میں نکل کر احتجاج کرے گا اور بتائے گا کہ غلامی اور امپورٹڈ حکومت نامنظور ، میں آپ کو اپنے ماں باپ کے دور میں بتانا چاہتا ہوں میں آزاد پاکستان میں اور میرے ماں باپ ہندوستان میں پیدا ہوئے، پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں لوگ ہندوستان سے جاکر انگریزوں کیلئے لڑے، کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا، اربوں روپیہ انگریزوں کی جنگ میں لگا، لیکن کوئی شکریہ ادا نہیں کیا، کیونکہ غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، اسی طرح امریکا کی نائن الیون والی جنگ میں 80ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں، پختونخواہ اور قبائلی علاقوں کے لوگوں نے سب سے زیازہ قربانیاں دیں، 35ہزار ہجرت کی، کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا۔
بلکہ امریکا سے آوازیں اٹھیں کہ وہ پاکستان کی وجہ سے افغانستان کی جنگ نہیں جیت سکے۔ یاد رکھ لو، غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، اس لیے امپورٹڈ حکومت امریکی سازش کے تحت اندرون بیرونی سازش کے تحت جو حکومت مسلط کی گئی ، ہم نے امریکی غلاموں اور چوروں ڈاکوؤں کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنا، جنہوں نے حکومت مسلط کی ہے ان کو پیغام دینا ہے کہ ہم آزاد لوگ ہیں، ہم دنیا کے عظیم لیڈرنبی پاک ﷺ کی امتی ہیں، پاکستان کا نعرہ لاالہ الااللہ ۔زرداری، شریفوں اورڈیزل نے 10سال حکومت کی، تھری اسٹوجز کی حکومت میں 400ڈرون حملے ہوئے، چار ہزار میل دور بیٹھ کر کمپوٹر پر بٹن دبا کرگیم کھیلی جاتی ہے یہاں سے پیغام جاتا ہے کہ اس علاقے میں دہشتگرد ہیں، لیکن وہ چار ہزار میل دور بیٹھ کر بٹن دباتا ہے کسی کوکوئی پتا نہیں کون مرتا ہے، ایک بار مدرسے میں64بچے، وزیرستان میں ڈرون حملے سے 7لوگ مر جاتے ہیں، ان کو بچانے والے پھر دوسرے ڈرون حملے میں مر جاتے ہیں، صبح لوگ زخمیوں کو بچانے جاتے تو پھر ڈرون حملہ ہوتا اور و ہ مرجاتے ہیں، 21لوگ مرے ، لیکن زرداری نے ایک باراس کے خلاف آواز نہیں نکالی، دنیا کا کوئی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔
ان دونوں نے ایک بار امریکا کو کہنے کی جرات نہیں کی کہ وہ کہتے کیا آپ اپنے ملک میں ڈرون حملہ کریں گے؟ برطانیہ کو نہیں کہا کہ دہشتگرد بیٹھا ہوا اس پر حملہ کرنے کی اجازت دو گے؟ اگر کہیں عدالت جاؤ، ان سے کہا جاتا کہ آپ نے کس قانون کے تحت مارا؟ اسی لیے ان چوروں کو مسلط کیا گیا کیونکہ یہ پیسے کی پوجا کرنے والے ہیں؟ یہ کبھی اپنے آقاؤں کے سامنے زبان نہیں کھولیں گے، ان کو مسلط کیا گیا کیونکہ ان کو پتا تھا عمران خان ان کو اڈے دے گا اور نہ ہی ان کی کسی جنگ میں شرکت کرے گا، نہ اپنے ملک کے مفادات کو ان کے لیے قربان کرے گا؟ان لوگوں کے فیصلے کرے گا کیونکہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔اس لیے سازش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان 30سالوں سے حکمرانی کررہا ہے، شہبازشریف کہتا ہم بھکاری ہیں اس لیے غلام ہیں، ان کا ایک وزیرکہتا ہم وینٹی لیٹر پر ہیں، اس لیے غلام ہیں،یہ بت خوف ہے۔ نبی پاک ﷺ نے مدینہ میں آکر خوف کے بتوں کو توڑا تھا، ہمارا نظریاتی لیڈر علامہ اقبال ، ہم نے اقبال کے شاہین بننا ہے۔ اللہ نے انسان پر چھوڑ دیا کہ وہ پرواز کرے یا پھر زمین پر رینگ سکتا ہے، اللہ نے فرمایا کہ جب انسان اوپر جاتا ہے تو فرشتوں سے اوپر جاتا ہے اور جب نیچے گرتا ہے تو پھر جانوروں سے نیچے چلا جاتا ہے، یہ اوپر بیٹھے ہیں یہ جانوروں سے نیچے بیٹھے ہیں۔
ایک جانور بھی بھوک جتنا کھاتا ہے لیکن ان کا تو پیٹ ہی نہیں بھرتا، ایک بار ملکی ادارے تباہ ہوجائیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے، ایف آئی اے ہمارے سامنے تباہ ہورہا ہے، دو آفیسرز نے جنہوں نے شہبازشریف کی کرپشن پکڑی ، ان میں ایک ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے مرچکا ہے، دوسرا آفیسر زندگی موت کی جنگ لڑ رہا ہے، میں بتاؤں گا کون سی زہر کھانے میں ڈالنے سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے۔اس پر قاتل بٹھا دیا جس نے 18لوگوں کو قتل کیا، اب ایف آئی اے کے ساتھ وہ ہوگا جو ایم کیوایم نے کراچی کی پولیس سے کیا تھا، 1996میں نصیراللہ بابر نے آپریشن کیا، 1997میں پیپلزپارٹی کی حکومت گئی تو نوازشریف نے ایم کیوایم سے سمجھوتہ کرلیا، پھر ایم کیوایم نے آپریشن میں ملوث چن چن کر پولیس والوں کو قتل کیا، آج تک وہاں کی پولیس پاؤں پر نہیں کھڑی ہوسکی ، رینجرز بلانا پڑی۔
لندن میں بٹھا نوازشریف چور ڈاکو مفرور ہے، اورچوروں کو اقتدار میں بٹھا دیا گیا۔ چین نے سات سالوں میں ساڑھے سات سالوں میں کرپٹ وزراء کو پکڑا اور ترقی کررہا ہے، معاشرے کے بڑے عہدوں پر جب مجرم بیٹھ جائیں تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ڈیزل ہم نے سمجھا تھا اسلام یا تعلیم کی وزارت لے گا،لیکن اس نے وہ وزارت لی جس میں پیسا بنتا ہے، سارے اکٹھے ہوگئے عمران خان کو ہرانے کیلئے ان سب کا اکٹھا جنازہ نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے پختونخواہ میں صرف ایک لوٹا ہوا، اس کا مطلب یہاں ایمان اور وفاداری زیادہ ہے، فیصل آباد میں جس طرح لوگ نکلے اس طرح پہلے نہیں دیکھا، فیصل آباد سے گلہ کیا سب سے زیادہ لوٹے فیصل آباد سے نکلے ، فیصل آبادہ نے وعدہ کیا کہ ایک بھی لوٹا اگلا الیکشن نہیں جیتے گا،سارے پاکستان کو پتا ہے کہ لوٹا کون ہے، لیکن الیکشن کمیشن کو لوٹوں کا پتا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ان کو بچانے کے نقطے ڈھونڈ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں