شہباز شریف بے اثر وزیراعظم، آخری آپشن اسمبلیاں توڑنا ہو گا، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن طلعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس اب اسمبلی توڑنے کے علاوہ کوئی عملی راستہ باقی نہیں بچا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے لکھا “نواز شریف نے عمران خان کی “تباہ کن” پالیسیوں کی سیاسی قیمت چکانے سے انکار کر دیا۔ اب شہباز شریف کے پاس، جو بطور وزیراعظم ویسے ہی بے اثر و بے سمت نظر آ رہے تھے، اسمبلی تحلیل کرنے کے علاوہ اور کوئی خاص عملی راستہ شاید موجود نہیں۔

 

 

پنجاب بھی نئے انتخابات کی طرف جاتا نظر آ رہا ہے۔”خیال رہے کہ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کیا ہے۔ مخلوط حکومت کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close