عمران خان کی کامیابی کی اصل وجہ کیا ہے؟ غریدہ فاروقی نے نشاندہی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کامیابی کی وجہ جارحانہ بیانیہ اور سوشل میڈیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا “2018الیکشن میں عمران خان کوملک بھر سے30 فیصد ووٹ ملے۔باقی تمام جماعتیں جو آج کی مخلوط حکومت ہیں،کا ووٹ70 فیصد ہے۔ پاکستان کا صرف 30 فیصدعمران خان کےساتھ ہے جن کا آدھےسے بھی کم جلسوں میں نظر آتا ہے۔

 

” انہوں نے مزید کہا کہ عمران کی کامیابی جارحانہ بیانیہ اور سوشل میڈیا ہے۔ حکومت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کو بھی تگڑا ہونا ہوگا۔غریدہ فاوقی کا کہنا تھا کہ عوام ریلیف مانگ رہے ہیں ، خالی خولی پریس کانفرنسز نہیں۔مخلوط حکومت کےمسائل اپنی جگہ لیکن ان تمام مسائل کاآپ سب کو عدم اعتماد لاتےوقت سے اندازہ تھا۔وزیراعظم شہباز قوم کو اعتماد میں لیں، واضح پالیسی بتائیں، اتحادیوں کا اجلاس بلائیں، کڑے فیصلے بھی کرنے پڑیں تو کریں کیونکہ وقت نکلتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close