عمران خان کو کون نقصان پہنچا سکتا ہے؟ سینئر صحافی کامران خان کا خدشہ، ریاستی اداروں کو خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دشمن قوتیں نقصان پہنچاسکتی ہیں اور اگر ایسا ہوا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ ریاست پوری قوت سے عمران خان کی جان کی حفاظت کرے، کل کی عمران خان کی تقریر کے بعد پاکستان دشمن قوتیں اس خطرناک صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگر عمران خان کو نقصان پہنچاتی ہیں تو ردعمل اس حکومت کو خش و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔

 

اس سے خدانخواستہ ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی جان لینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ان کے خلاف ملک کے اندر اور باہر بند کمروں میں سازشیں تیار ہو رہی ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا کر محفوظ جگہ پر رکھ دیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ان تمام لوگوں کے نام لیے ہیں جو ان کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close