عمران خان کے قتل کی سازش، ریکارڈ شدہ ویڈیو کہاں محفوظ ہے؟ پیپلزپارٹی رہنما ناصر شاہ کا طنز

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کے بیان پر انہیں طنز کا نشانہ بنایا ہے۔عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج عمران کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی، ان کے پاس کچھ بتانےکے لیے نہیں تھا تو اپنے قتل کا شوشہ چھوڑا۔

 

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کی ویڈیو فرح گوگی کے پاس رکھی ہے، لگتا ہے عمران خان اب ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہےکہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو کسی اچھے نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھائیں، اگر چاہیں تو ہم ان کو گدو کے نفسیات وارڈ میں داخل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close