مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمٰن کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے جمعیت علماء اسلام ف کو گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی صدرِ مملکت اور گورنر خیبر پختونخوا کے گورنر کے عہدوں کی امیدوار تھی تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی بھی گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کی امیدوار تھی تاہم پی پی پی کو آئینی عہدے ملنے کی وجہ سے ن لیگ نے انہیں بھی یہ عہدہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close