عمران خان نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ میں رہنمائوں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنےمخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان لوگوں کے جلسوں، دھرنوں اور ریلیوں کو نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپنے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنے شہروں اور علاقوں میں اس فاشست امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں تھے تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ، ماڈل ٹاؤن میں قتل کیے اور ججوں کو رشوت دی، نواز شریف خود کو امیر المومنین قراردینے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کو استعمال اور پامال کیا جبکہ حکومت میں رہتے ہوئے تمام جمہوری اصولوں کو

تباہ کیا مگر اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہماری قیادت اورورکرز کے ساتھ جو کیا وہ خلاف توقع نہیں۔انہوں ںے کہاکہ ضمانت پر موجود اس مجرم ٹولے اور ان کے لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مافیا سربراہ نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فاشسٹ حکمت عملی اپنائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close