روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی توسیع، سعودی وفد کی پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی توسیع کیلئے وزارت مذہبی امور کی دعوت پر سعودی وفد کی پاکستان آمد،وزارت مذہبی امور کی جانب سے معزز مہمانوں کی پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیاگیا ۔وفد سعودی سفارتخانہ میں وزارت مذہبی امور اور دیگر متعلقہ اداروں سے ملاقات کے بعد وزارت کے حکام کے ہمراہ لاہور روانہ ہوگیا ۔وزارت مذہبی امور کی ٹیم سعودی وفد کو لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کا دورہ کرائے گی،سعودی وفد لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر کسٹم و ایمیگریشن کانٹرز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے گا،

وزارت مذہبی امور نے دوسرے مرحلے میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو لاہور اور کراچی تک توسیع دینے کی درخواست کی تھی ،اس سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ کو حج 2019 کے موقع پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا تھا،سیکرٹری مذہبی امور نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو پاکستان کے تمام ایئرپورٹ تک توسیع دلوانے کے عزم کا اظہار کیا تھا،سردار اعجاز خان جعفر نے سعودیہ کے دورہ کے دوران روڈ ٹو مکہ کے منتظمین کو پاکستان آنے پر قائل کیا ،اس سال پاکستان کے تینوں بڑے ہائی اڈوں پر روڈ ٹو مکہ کی سہولت موجود ہو گی ،پاکستان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے سہولت اٹھانے والے اولین ممالک میں شامل ہو گیا ،پراجیکٹ کے تحت ہزاروں عازمین حج سعودی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد انتہائی کم وقت میں اپنی رہائشگاہ پر پہنچ جائیں گے۔حج 2019 کے موقع پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو بہت پذیرائی ملی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں