عمران خان کو اقتدار سے کس نے نکالا؟ بڑے حکومتی لیڈر کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے آصف علی زردای نے نکالا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمہاری تو مودی کوجواب دیتے ہوئے ٹانگیں کانپتی تھیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی، تم بنی گالا میں بنکر میں چھپ گئے، نیازی صاحب تم نے بھارتیوں کی طرف سے دیے ہوئے چندے کا حق ادا کیا۔

قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جی ہاں تمہیں اقتدار سے آصف علی زرداری نے نکالا، نیازی صاحب تمہیں جیل تو جانا ہی ہے، وہاں حوروں والا ٹیکہ نہیں ملے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close