حکومت کی تبدیلی کی سازش کی تحقیقات، جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے صدر عارف علوی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی مبینہ سازش کی تحقیقات کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، صورت حال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کے خط میں کہا گیا کہ ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے، حالیہ واقعات کے تناظر میں عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہورہی ہے، تمام اداروں کا فرض ہے ملک کو مزید نقصان سے بچانے کی بھرپور کوششیں کریں۔صدر مملکت نے لکھا ہے کہ افسوس تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جارہے ہیں، غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں، مواقع ضائع ہورہے ہیں، کنفیوژن پھیل رہی ہے، معیشت بھی بحران میں ہے۔ صدر مملکت کے خط میں اس سے پہلے 2013 میں میموگیٹ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں